• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زندگی کو زیادہ لمبا تصور نہ کریں

جس مستقبل کے بارے میں ہم دن رات سوچتے رہتے ہیں ،

ہوسکتا ہے ،وہ مستقبل آئے ہی نہ

لمبی زندگی کی گارنٹی تو کسی کےپاس نہیں

بس جو اچھا ہوسکے ،کسی کا بھلا ہوسکے اور کسی کے کام آسکیں ،

وہ ضرور کردیں ۔پھر پتہ نہیں دوبارہ ایسا موقع ملے یا نہ ملے ،

یہاں تولوگوں کے پاس محبتوں کے لیے ہی ٹائم نہیں ہے اور

ہم بے سبب نفرتوں کو پال پال کر خود ہی اپنی زندگی عذاب بنا رہے

ہوتے ہیں …

بس خوب صورت اور اچھی یادوں کے ساتھ

زندگی کا سفر مکمل کرتے جائیں ۔

ا ن شاءاللہ !چھوٹی نیکیاں ہماری بخشش کا ایک بہانہ بن جائیں گی ۔

جب کوئی دل دُکھائے تو

چپ رہنے کی عادت ڈال لیں ،

سہنے کی عادت اپنالیں …

در گز رکریں …برداشت کرلیں …

کیوں کہ اگر آپ سن کر چُپ ہوگئے

اور برداشت کرلیا تو

وہ معاملہ رب کی عدالت میں پہنچ جاتا ہے …

جہاں نا انصافی کی کوئی گنجائش نہیں …

تازہ ترین