• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں کشیدگی میں فوری کمی کی جائے، یہ بات ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کی ہے۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی تشویش ناک صورتِ حال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں قانون کا احترام کیا جائے اور اس ضمن میں جامع مذاکرات کیئے جائیں۔

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ تباہ کن امریکی پالیسیوں کے خطےمیں اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا خطہ امریکا کے غیر ذمے دارانہ سلوک کے نتائج بھگت رہا ہے۔

تازہ ترین