پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور نے اپنے شوہر حمزہ علی عباسی اور بیٹے مصطفیٰ کے حسین لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کردیے۔
نیمل خاور نے حمزہ علی عباسی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خصوصی ویڈیو شیئر کی ہے جو اُنہوں نے اپنے شوہر اور بیٹے کی مختلف ویڈیو کِلپس اور فوٹوز کی مدد سے بنائی ہے۔
ویڈیو میں حمزہ علی عباسی کو اپنے بیٹے مصطفیٰ کے ساتھ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ یہ ویڈیو میاں بیوی اور باپ بیٹے کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کررہی ہے۔
نیمل خاور نے ویڈیو کے کیپشن میں حمزہ علی عباس سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’دُنیا کے بہترین شوہر اور پاپا کو سالگرہ مبارک ہو۔‘
اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ، میرا اور میرے بیٹے کا خیال رکھتے ہیں اور ہم سے بہت محبت کرتے ہیں، اس کے لیے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔‘
سابقہ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ہم بھی، اس دُنیا میں سب سے زیادہ آپ سے ہی محبت کرتے ہیں۔‘
دوسری جانب حمزہ علی عباسی نے اہلیہ کی محبت بھری پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب ہم اللّہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھتے ہیں تو وہ ہمیں بہترین نعمتوں سے نوازتا ہے، میں ہر نعمت کے لیے اللّہ تعالیٰ کا شُکرگزار ہوں۔‘
واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل 25 اگست 2019 کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔
حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔