• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات کی پھولوں کیساتھ کھیلتے ویڈیو وائرل

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں پھولوں کے ساتھ اٹھکھیلیاں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات آج کل پاکستان کے خوبصورت جنوبی علاقے اسکردو میں موجود ہیں اور گرمیوں کی چھٹیاں خوب انجوائے کر رہی ہیں۔

مہوش حیات نے سوشل میڈیا انسٹا گرام پر ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ پھولوں کے ساتھ کھیلتی نظر آ رہی ہیں۔


مہوش حیات نے ایک لال گلاب کا خوبصوت پھول اپنے حسین چہرے پر بھی سجایا ہوا ہے، اس پوسٹ کے کیپشن میں مہوش حیات کا کہنا ہے کہ ’ گلاب کی جانب سے بوسہ لیا گیا۔‘

مہوش حیات کی اس پوسٹ پر اُن کے مداحوں، فالوورز اور معروف شوبز شخصیات کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور تعریفی کمنٹس کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تازہ ترین