• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریا میں شدید گرمی ،درجہ حرارت 40سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

ویانا(نمائندہ جنگ) ویانا میں شدید گرمی سے ٹریفک جام اور ایمبولینس کو بھی مشکلات کا سامناکرنا پڑا ،درجہ حرارت 40سینٹی گریڈ تک پہنچ گیاہے، ویانا کے اسپتالوں میں رش بڑھ گیا ہے ، گرمی سے متاثرہ افراد کو اسپتالوں تک پہنچانے کیلئے ریسکیو اداروں کا آپریشن جاری ہے ۔گزشتہ روز بھی ویانا میں یک ہزار سے زیادہ لوگوں کو ریسکیو کیا گیا۔ گرمی کی موجودہ لہر معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کررہی ہے ۔ بدھ کے روز بھی گرمی کی شدت برقرار رہی ۔گرمی کے باعث متعدد افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ جمعہ سے بارش ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔
تازہ ترین