الام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ شمس کالونی کے علا قے آئی بارہ میں25سالہ نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا ،مقتول کے بھائی عبد القدوس نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے میرے بھائی عبد الصبور جس کی عمر 25سال ہے کو فائر کر کے قتل کر دیا، صابر حسین نے نون پولیس کو بتایا کہ عمران اور ریحانہ نے جائیداد تقسیم کے تنازعہ پر جان سے مارنے کی خاطر پستول سے فائر کر کے میری بہن (خ ب) کو زخمی کر دیا، ناصر محمود نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ عدنان اور عامر نے میرے بیٹے خرم ناصر کو جان سے مارنے کی خاطر چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا، الیاس مسیح نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ محمد علی اور آمنہ نے دوران جرگہ مجھے ڈنڈے مار کر زخمی کر دیا،تھانہ ویسٹرج پولیس نے لڑکی کی شادی رکوانے کے لیے گھرمیں گھسنے اور لڑکی کی ماں سے طلائی زیورات چھیننے والے پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ثمینہ نے پولیس کو بتایاکہ گھر پر بیٹی کے ہمراہ موجود تھی کہ اچانک 4 افراد گھر میں داخل ہوئے جن میں محمد علی سلطان بھی تھا نے میرے سر پر پستول رکھ لی اور کہا کہ اگر بیٹی کی شادی کہیں اور کی تو جان سے مار دوں گا میرے ہاتھ سے کنگن اتار لئے اور میرا پرس بھی چھین لیا جس میں نقدی اور موبائل تھا لے کر دھمکیاں دیتا ہوا چلا گیا، تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں رقم واپس لینے کے لیے ڈیرے کے ملازم کے گھر دھاوا بول کر اہل خانہ کو تشددکانشانہ بنادیاگیا، گھرمیں موجود جوانسال لڑکی کے ساتھ دست درازی کی جاتی رہی اور جاتے ہوئے شہری کے بیٹے کو اغوا کرلیاگیا۔تصورعباس نے پولیس کو بتایاکہ وہ اور اسکی فیملی تین سے بلال یامین کے ڈیرے پر ملازم ہے ، گذشتہ روز گائوں سے واپس آیاتو بیٹی رابعہ نے بتایاکہ راجہ سرفراز، علی شاہ، شہباز، اور دیگر 7 افراد دیوار پھلانگ کر ڈیرے میں داخل ہوگئے میرے بیٹے اور والد کو مارنا شروع کر دیا اور میری بیٹی کے ساتھ دست درازی شروع کر دی اور اس کی قمیض پھاڑ دی علی شاہ اور راجہ سرفراز میری بیٹی کو کھینچ کر کچن کے اندر لے گئے اور میری بیٹی پر پستول تان کر اس سے زبر دستی دست درازی کی اور میری بیوی کو بھی مارا پیٹا اور برا بھلا کہا اسی دوران علی شاہ نے جان سے مارنے کے لئے فائر بھی کیا اور واپس جاتے ہوئے میرے بیٹے باقر کو زبر دستی ساتھ لے گیا اور سرفراز نے کہا کہ اپنے ابو تصور عباس کو بتا دینا کہ ہماری رقم واپس کر کے اپنا بیٹا واپس لے جائے رات تقریباََ12بجے کے قریب سرفراز کے بہنوئی الیاس نے منظور کو ساتھ لے کر گیا اور میرے بیٹے باقر کو واپس کر دیا ، تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں نند کے خاوند کے نمبر کال ہونے کے باعث خاوند نے بیوی اور ساس کو تشددکانشانہ بنادیا۔اقراکی درخواست پر پولیس نے اسکے خاوند نعیم اور اسکے بھائی کے خلا ف مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے ۔