ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایران میں تیار کردہ عالمی وبا کورونا وائرس سے تحفظ فراہم کرتی ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ملک میں تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لینے کے موقع پر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ انہیں بیرون ملک تیار کردہ کورونا ویکسین لینے میں کوئی دلچسپی نہیں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی فارماسیوٹیکل کمپنی شفا فارمڈ کی ’کوویران‘ کے نام سے تیار کردہ ویکسین کی پہلی خوراک گزشتہ روز لی۔
یاد رہے کہ مغرب پر عدم اعتماد کی بنا پر آیت اللہ خامنہ ای نے وہاں کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی۔