• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع خوشاب: انتظامی امور پر مامور 12 خواتین افسران

District Khushab 12 Ladies Appointed Administrative Officer
ضلع خوشاب میں انتظامی امورچلانےکےلیے ڈی سی او سمیت بارہ خواتین افسران پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہی ہیں۔

ضلع خوشاب آج بھی خواتین کوعلاقائی رواج کے مطابق ووٹ کاسٹ کرنے کاحق حاصل نہیں ،تاہم اب خواتین میں تعلیم کا رجحان بڑھ رہا ہے،یہی وجہ ہے کہ یہاں سرکاری 12 خواتین افسران کو تعینات کیا گیا ہے،ان افسران کا کہنا ہے کہ وہ فرض شناسی سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گی ۔

ان افسران میںای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ نبیلہ ملک ،اسسٹنٹ کمشنر عاصمہ اعجا ز چیمہ،ڈسٹرکٹ ایڈوائزر ٹو محتسب پنجا ب آصفہ گل ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تابند ہ امجد اور دیگر شامل ہیں۔

خو شاب کےشہری بڑی تعداد میں خواتین افسران کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔شہریوں کا اطمینان اپنی جگہ تاہم مسلم لیگ خوشاب کے صدراور سینیٹر ڈاکٹرغوث محمد نیازی ان خواتین افسران کی تعیناتی سے زیا د ہ خوش نہیں دکھائی دیتے۔

خوشاب کےعوام اس سے پہلے یہاں سے 2 مرتبہ سابق وفاقی وزیرسمیرا ملک بھی الیکشن میں کامیاب کرواچکے ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ خوشاب میں اتنی بڑی تعداد میں خواتین افسران کی تعیناتی یقیناً ایک خوش آئند اقدام ہے، تاہم ان خواتین افسران کی کارکردگی بتائے گی کہ یہ فیصلہ کس قدر درست ہے۔
تازہ ترین