• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر کو انجینئرنگ حب بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ناصر حسین شاہ

سکھر (بیورورپورٹ )صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سکھر کو انجینئرنگ حب بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی اور آرٹس اینڈ ڈیزائن کالج سکھر کیلئے انٹرنیٹ اور رابطے کیلئے جدید نظام کا حصول سندھ حکومت کی ترجیحی ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر کی جانب سے سندھ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے عملی تشخیصی آلات ، چیلنجز اور آگے بڑھنے کا راستہ“ کے عنوان پر دوروزہ بین الاقوامی سمپوزیم منعقد کیا گیا ۔ سمپوزیم کا افتتاح صوبائی وزیر اطلاعات ، بلدیات، محکمہ جنگلات ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ نے کیا ۔سید ناصر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی سمپوزیم کا انعقاد یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا ، خواتین کو بااختیار بنانے کے نکتہ نظر سے انسٹی ٹیویٹ کی ترقی میں پرعزم کوششیں قابل ستائش ہیں ۔اس سے قبل بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین اور دیگر مقررین نے بھی سمپوزیم سے خطاب کیا اور دیے گئے عنوان کے حوالے سے سیر حاصل تقاریر کیں ۔ اس موقع پر بیگم نصرت بھٹو وومین یونیورسٹی سکھر کی جانب سے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور دیگر مہمانوں کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں ۔

تازہ ترین