• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکٹر جی تیرہ میں پینے کا پانی فراہم نہ ہوسکا، مکین بوند بوند کو ترس گئے

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی سیکٹر جی تیرہ میں پینے کا پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ شدیدگرمی کے موسم میں سیکٹر کے مکین پانی کی بوند بوند کو تر س گئے ہیں ۔ وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے گزشتہ دنوں اس مو ضوع پر اجلاس بلایا تھا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے جی تیرہ کیلئے واٹر ٹینکرز دے گا مگر اس فیصلے پر عمل نہیں ہوسکا۔ شہری واٹر ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں جس میں اتھارٹی کے افسران اور عملہ شامل ہے جو مبینہ طور پر اپنا شیئر وصول کر رہا ہے۔ مکین کئی مرتبہ سڑکوں پر احتجاج کرچکے ہیں مگر ابھی تک اصلاح احوال نہیں کی جاسکی ۔ مکینوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ جی تیرہ کو پانی سپلائی کے ذمہ دار افسروں کے خلاف انکوائری کرائی جا ئے ۔ کرپٹ عملہ کو ٹرانسفر اور پانی کی با قاعدگی سے فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے۔
تازہ ترین