• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب انسپکٹر کو زہر دیکر قتل کردیاگیا، ٹریفک حادثات میں 3 افراد جان گنوا بیٹھے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں تین افرادجاں بحق ہوگئے ۔ تھانہ لوہی بھیر کے علاقہ میں پنجاب ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کو زہر دے کر قتل کردیاگیا ۔ ملک طارق نے پولیس کوبتایاکہ اسکاچھوٹابھائی ارشد محمود ٹریفک پولیس پنجاب میں 37سال سے ملازم ہے۔ ہسپتال پہنچاتو بھائی کے منہ اور کان سے خون نکل رہاتھا جوبعدازاں جاں بحق ہوگیا، ڈاکٹروں کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسے زہر دیاگیاتھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، پولیس کے مطابق مقتول اپنی گاڑی میں بے ہوشی کی حالت میں ملااور اسے 1122نے ہسپتال پہنچایا۔ تھانہ رتہ امرال کوحاضرمحمدنے بتایاکہ میرابیٹامحمدلقمان اپنے بھائی کوسکول چھوڑکرواپس آرہاتھاکہ ڈھوک منگٹال میں ہائی ایس نمبرایل ای ایس 7444 کے ڈرائیورنے تیزرفتاری اورغفلت سے اسے ٹکرماری جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ تھانہ ترنول پولیس کو گل محمد نے بتایاکہ وہ اور اسکادوست سردارعلی موٹرسائیکل پر جارہے تھے کہ جن کو تیز رفتار ٹریکٹر نمبر ایس کے پی 7595کے ڈرائیورتیزرفتاری اورٖغفلت سے چلاتے ہوئےٹکر ماردی جس کے نتیجے میں اسکا دوست سردارعلی جاں بحق اورمدعی شدیدزخمی ہوگیا۔کامرہ ائر بیس میں ائر مین محمد سعید اللہ موٹر سائیکل نمبر آرآئی پی 9095 پر سری نگر ہائی وے پرجارہاتھا کہ پی ایس او پٹرول پمپ کے بالمقابل انکی موٹر سائیکل کا ٹائر برسٹ ہو گیا ۔جس کی وجہ سے وہ گر کرزخمی ہو گیا جسے پمز ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔پولیس نے ڈیڈباڈی ورثاکے حوالے کردی۔محمد سعید کامرہ ائیر بیس میں بطور ائیر مین ڈیوٹی سر انجام دے رہاتھا ۔
تازہ ترین