• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ایکسپو سینٹر میں ویکسینیشن اتوار کے روز بھی جاری


شہرِ قائد کراچی میں واقع ایکسپو سینٹر میں ماس کورونا ویکسینیشن سینٹر اتوار کے روز بھی فعال ہے۔

کراچی کے ایکسپو سینٹر میں ماس ویکسینیشن کا عمل اتوار کے روز (آج بھی) جاری ہے، ایکسپو سینٹر میں ہفتے کے 7 دنوں میں 24 گھنٹے ویکسینیشن جاری ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد ایکسپو سینٹر میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے آرہی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 29 ویں نمبر پر ہے، ملک میں کورونا سے اموات میں غیر معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 901 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 23 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 1 ہزار 347 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 02 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 211 ہو گئی ہے، جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 54 ہزار 743 ہو چکی ہے۔

تازہ ترین