• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کورونا کے پھیلاؤ کی شرح پھر بڑھ گئی


بلوچستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ سامنے آیا ہے۔

صوبے میں24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤکی شرح ساڑھے 9 فیصد رہی جبکہ 2 روز پہلے یہ شرح 5 فیصد کے قریب تھی۔

ملک بھر میں پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح کم ترین سطح پر برقرار ہے۔

مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ 7 اور لاہور میں1 فیصد رہی جبکہ ملک بھر میں شرح 2 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹےمیں کورونا وائرس سے 23 افراد انتقال کر گئے ہیں۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے 901 کیس رپورٹ ہوئےجبکہ گزشتہ روز 44 ہزار 544 ٹیسٹ کیے گئے۔

تازہ ترین