• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کیخلاف توہین آمیز تقریر، ملزم کا اعتراف، تحریری جواب طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس پاکستان کے حوالے سے عوامی اجتماع میں توہین آمیز تقریر کرکے سوشل میڈیاپر وائرل کرنے کے اقدام کیخلاف از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران ملزم نے تسلیم کیا ہے کہ اس نے چیف جسٹس کیخلاف غیر مہذب اور نازیبا زبان استعمال کی ہے لیکن اس وقت وہ اپنے ہوش وحواس میں نہیں تھا،جسٹس عطا عمر بندیال کی سربراہی جسٹس اعجاز الاحسن ،جسٹس منیب اختر اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل چار خصوصی رکنی بنچ نے سوموار کے روز توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت کی تو سندھ پولیس کی تحویل میں ملزم مسعود الرحمان عباسی عدالت میں پیش ہوا اورعدالت کے استفسار پر تسلیم کیا کہ ویڈیو میں دکھائی جانے والی تقریر میری ہی ہے اور اس میں کسی قسم کی کوئی ایڈٹنگ نہیں کی گئی ہے جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا آپ نے یہ تقریرہوش و حواس میں کی تھی؟تو ملزم نے کہاکہ وہ ہوش وحواس میں نہیں تھا،اس نے اس حوالے سے اپنی صفائی میں کچھ کہنا چاہا تو جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ،ہم آپکے تحریری جواب کی روشنی میں کیس کی مزیدسماعت کرینگے ، بہتر ہوگا کہ آپ کسی وکیل سے بھی مشورہ کرلیں، دوران سماعت اٹارنی جنرل خالد جاوید پیش ہوئے اورعدالت سے استدعا کی کہ پی ٹی اے سوشل میڈیا کا نگران ادار ہ ہے۔

تازہ ترین