• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری آئی ٹی سہیل راجپوت نے ٹیکلیڈس پورٹل کا افتتاح کردیا

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)وفاقی سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے وزارت آئی ٹی میں ٹیکلیڈس پورٹل کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں وزارت آئی ٹی اور پی ایس ای بی کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی،وفاقی سیکرٹری آئی ٹی نے اس موقع پر کہا کہ پی ایس ای بی کا ٹیکلیڈس پورٹل اقدام ہے جس میں پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری اور پاکستانی ڈا ئس پورہ کے مابین روابط پیدا کرنے پر توجہ دی جارہی ہے جو کہ صحیح سمت میں ایک قدم ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت پر فخر ہے کہ پاکستانی آئی ٹی انڈسٹری 120 سے زائد ممالک کو جدید ترین مصنوعات اور خدمات فراہم کررہی ہیں اور ملک کے لئے قیمتی زرمبادلہ کما رہی ہیں ، اعلٰی تنخواہ والی ملازمتیں پیدا کررہی ہیں ، ملکی پیداواراور معیار زندگی میں بہتری لارہی ہیں ، منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس ای پی عثمان ناصرنے کہا کہ آج کی مسابقتی دنیا میں مناسب اندازہ لگانے سے سرمایہ کاروں کی توجہ اپنی طرف راغب کرنا آسان ہوگا ، ٹیکلیڈس پورٹل پر آن لائن میچ میکنگ ٹولز فراہم کرنے سے پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو ایک سے زیادہ ممالک میں پاکستانی تارکین وطن کی خدمات حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

تازہ ترین