مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ایپ سے سیلاب متاثرین کو ادائیگی شروع کی جا چکی ہے۔
پشاور سے جاری کیے گئے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے سیلاب متاثرین کو 15 ہزار روپے کی ادائیگی شروع کی جا چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایپ کا مقصد شفافیت اور بر وقت ادائیگی کو یقینی بنانا ہے، صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی تیزی سے معاوضوں کی ادائیگی کی گئی۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے یہ بھی کہا ہے کہ سیلاب سے مکمل اور جزوی متاثرہ گھروں کا سروے جاری ہے، سروے مکمل ہوتے ہی متاثرہ مالکان کو معاوضہ دیا جائے گا۔