صوبۂ پنجاب میں گندم کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا، فی من پر 600 روپے بڑھ گئے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کی فی من قیمت 2200 روپے سے بڑھا کر 2800 روپے کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی 100 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم اور آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد نان بائی مالکان نے بھی روٹی کی قیمت میں 2 روپے اضافے کا کہہ دیا۔
نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق گندم کی قیمت میں بڑھنے کے بعد روٹی کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق حالیہ مہنگائی کے بعد روٹی کی قیمت 14 روپے کے بجائے 16 روپے کیے جانے کا امکان ہے۔