انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے باضابطہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت سے یو اے ای اور عمان منتقل کر نے کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی اعلامیے کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا، ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ بھارت میں ہونا تھا لیکن کوویڈ کی دوسری لہر کی وجہ سے منتقل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی حکام کا کہنا ہے کہ ایونٹ کی میزبانی بھارت ہی کرے گا، میچز دبئی، ابوظبی، شارجہ اور عمان میں ہوں گے، پہلے راؤنڈ میں 8 ٹیمیں شریک ہوں۔
چیف ایگزیکٹیو آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ہماری ترجیح ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ محفوظ طریقے سے کرانا ہے۔