• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، ویسٹ انڈیز ویمن کل پہلے ٹی ٹوئنٹی میں مدمقابل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی کل سینٹ جونز میں کھیلا جائے گا، پاکستان کی ندا ڈار کو وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔

قومی ٹیم کی کپتان جویریہ خان کا کہنا ہے کہ سیریز ایک چیلنج ہے۔

پاکستان ویمن ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے، جہاں اس نے ہوم ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کی تیاری کے لیے بھرپور پریکٹس سیشن کیے۔

قومی ٹیم کی کپتان جویریہ خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے اس سیریز کے لیے سخت محنت کی ہے، نتائج اچھے آئیں گے۔

ٹیم میں شامل آل راؤنڈر ندا ڈار کو ٹی ٹوئنٹی وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے صرف ایک وکٹ درکار ہے۔

آسی سی رینکنگ میں ہوم ٹیم کی چھٹی اور پاکستان کی ساتویں پوزیشن ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل سر ویوین رچرڈز اسٹیٹڈیم میں کھیلا جائے گا۔


تازہ ترین