• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی تقریر، حکومت کا اپوزیشن سے معاملات طے کرنے کا فیصلہ


قومی اسمبلی سے فنانس بل 2021 کی ترامیم کے ساتھ منظوری کے بعد اجلاس کل تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل قومی اسمبلی میں اظہار خیال کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری کے بعد ایوان سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی تقریر سے پہلے اجلاس کے حوالے سے اپوزیشن سے معاملات طے کیے جائیں گے۔

اسپیکر آفس نےاس معاملے پر اپوزیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حزب اختلاف وزیراعظم کی تقریر میں رکاوٹ نہ ڈالے۔

ٓآج قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ ترامیم کے ساتھ منظور کرلیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے 84 میں سے صرف 14 ارکان حاضر اور 70 غیر حاضر رہے۔

پیپلزپارٹی کے 56 میں سے 54 اراکین ایوان میں موجود تھے، 2 ارکان کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے باعث غیر حاضر رہے۔

تازہ ترین