تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اور ترجمان پی ٹی آئی کراچی جمال صدیقی نے کہا ہے کہ ٹک ٹاکرحریم شاہ شاید اپنے دلہا ناصر شاہ کو ڈھونڈ رہی ہے۔
ناصر حسین شاہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے جمال صدیقی نے کہا کہ ناصر شاہ ماضی فراموش نہ کریں ان کی جماعت نے اسمبلی میں آگ لگائی، پی پی نے اسمبلی میں ڈیسکوں پر چڑھ کر دستاویزات کو جلایا تھا۔
پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے مزید کہاکہ کل جمہوریت کا علامتی جنازہ تھا آج سندھ حکومت نے عملی جنازہ نکالا، اب تک اسمبلی میں مائیک بند کیے جاتے تھے آج اسمبلی کا دروازہ بند کئے گئے۔
اُن کا کہنا تھاکہ بدترین جمہوریت کی علمبردار پی پی اپنا قبلہ درست کرے، ناصر شاہ کی اہمیت ایک طوطے کی ہے، جسے سبق رٹا کرمیڈیا کے حوالے کیا جاتا ہے۔
جمال صدیقی نے یہ بھی کہاکہ سندھ حکومت اراکین کی تذلیل کرکے خوش نہ ہو،یہ وقت آپ پر بھی آسکتا ہے۔