• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ سندھ کی دیئے گئے وفاقی اسکول تحویل میں لینے کی ہدایت

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیرِ تعلیم سعید غنی کو وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کو منتقل کیئے گئے اسکولوں کو تحویل میں لینے کی ہدایت کر دی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کو منتقل ہونے والے اسکولز کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے نیشنل کمیشن فارہیومن ڈیولپمنٹ اور بیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولز سندھ کو دیئے ہیں۔

اجلاس میں وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی، چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ این سی ڈی ایچ اور بی ای سی ایس اسکولز نان فارمل ہیں، ان اسکولز میں اساتذہ روزانہ کی بنیاد پر 8 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر پڑھاتے ہیں۔

سی سی آئی کے بیالیسویں اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ این سی ایچ ڈی اور بی ای سی ایس سینٹرز صوبوں کے حوالے کیئے جائیں گے۔

سندھ میں 1463 بی ای سی ایس سینٹرز ہیں جن میں 61 ہزار 118 طلباء ہیں، سندھ حکومت ان میں تعینات اساتذہ کو 25 ہزار روپے تنخواہ دے گی۔

ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کے مطابق کچھ عرصے کے بعد ان اساتذہ کو مستقلی کے لیے ٹیسٹ کا موقع دیا جائے گا۔

تازہ ترین