• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں آج کورونا سے 14 مریضوں کا انتقال، 713 نئے کیسز

سندھ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 713 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ کورونا کے باعث مزید 14مریض انتقال کرگئے۔ 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 13935نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 713 نئے کیسز سامنے آئے۔ جبکہ مزید 630 مریض صحتیاب ہوگئے۔

سندھ میں اب تک کورونا کے 4520908 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اس دوران 338370 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ جب کہ صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 313366 ہوچکی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 5478 ہوگئی ہے۔ اس وقت 19526مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 18845مریض گھروں اور 60 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں۔ اسکے علاوہ مختلف اسپتالوں میں 621 مریض زیرعلاج ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 559 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اس وقت کورونا کے 46 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 713 کورونا کیسز میں سے 541 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 210، کورنگی 92، جنوبی 86، وسطی 77، ملیر 54 اور غربی میں 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 27، سانگھڑ 18، شہید بینظیر آباد 15، جامشورو 14، بدین 11، نوشہرو فیروز 10، مٹیاری، سکھر 9،9، تھر پارکر، ٹھٹھہ، عمر کوٹ 6،6، ٹنڈو الہیار 4، دادو، کشمور، خیر پور، لاڑکانہ، میرپورخاص اور  شکارپور سے ایک، ایک کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین