فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پی ٹی آئی فرانس کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ڈی چوک واقعے سے متعلق جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی فرانس کے اس مظاہرے میں ڈی چوک پر احتجاج کے دوران شمعیں بھی روشن کی گئیں۔
پاکستان تحریک انصاف فرانس کی طرف سے مظاہرہ کیا گیا جس سے چوہدری اشفاق جٹ، چوہدری منیر وڑائچ، چوہدری افضال ڈھل، یاسر قدیر، چوہدری منور جٹ، صفدر ہاشمی، خالد پرویز چوہدری، ملک عابد، ماجد چیمہ، چوہدری گلزار لنگڑیال اور خواتین ونگ کی آصفہ ہاشمی اور دیگر نے خطاب کیا۔
اس دوران مظاہرین نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے اور ڈی چوک واقعے کی جوڈیشل انکوائری کروانے کا مطالبہ کیا۔