• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ امریکا روانہ، بلاول جلد جائینگے، حکومتی ارکان کی تنقید

کراچی (ٹی وی رپورٹ، ایجنسیاں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ امریکا روانہ ہوگئے جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی جلد امریکا جائینگے، حکومتی ارکان نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو ڈیل کرنے امریکا جارہے ہیں، وہ اپنی سی وی لے کر ’میں ہوں نا‘ کی شوٹنگ پر جارہے ہیں۔جبکہ پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ بلاول کو امریکی سینیٹرز نے امریکا کے دورے کی دعوت دی، وہ پاکستان کا مقدمہ لڑنے کے لیے ہی جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ ایک بار پھر بیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں، جہاں ان کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق مراد علی شاہ ایک ہفتے کے نجی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے ہیں، مراد علی شاہ آج امارات ایئرلائن کی پرواز ای کے607 سے روانہ ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا میں وزیراعلی ٰ سندھ کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں متوقع ہیں، اطلاعات ہیں کہ بلاول بھٹو زرداری چند دن بعدوزیراعلی سندھ سےامریکا میں ملیں گے۔ واضح رہے کہ مراد علی شاہ کا امریکا کا یہ دوسرا نجی دورہ ہے، اس سے قبل جون کے وسط میں بھی وہ امریکا روانہ ہوئے تھے، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیجوہو بھی امریکا میں موجود ہیں۔ دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کسی کی منت سماجت کرنے امریکا نہیں جارہے، بلاول کو امریکی سینیٹرز نے امریکا کے دورے کی دعوت دی، وہ پاکستان کا مقدمہ لڑنے کیلئے ہی جارہے ہیں۔ قبل ازیں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے دعویٰ کیا کہ بلاول بھٹو ڈیل کرنے امریکا جارہے ہیں، وہ اپنی سی وی لے کر ’میں ہوں نا‘ کی شوٹنگ پر جارہے ہیں۔ معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ ’بلاول نے ایک گھنٹے کام نہیں کیا اور وہ وزیراعظم بننے چلے ہیں، کیاامریکا کو یہ پیش کش کی جائے گی کہ ہمیں اقتدار میں لائیں، پھر اڈے مانگ لیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی ایسی ڈیل کو کامیاب نہیں ہونےدیگی۔

تازہ ترین