• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج وزیر اعظم گوادر فری زون فیز 2 کا سنگ بنیاد رکھیں گے، عاصم سلیم باجوہ


چئیرمن سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ آج گوادر میں ایک تاریخی پروگرام ہونےجارہاہے، وزیر اعظم گوادر فری زون فیز 2 کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ گوادر فری زون فیز ون 60 ایکڑ پر مشتمل تھا، گوادر فری زون فیز ٹو 2200 ایکڑ پر مشتمل ہے، وزیراعظم فری زون میں پانچ فیکٹریوں کا بھی افتتاح کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ایکسپو سینٹر اور ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک کا بھی افتتاح کریں گے، تقریب میں چینی سرمایہ کار ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ چینی سرمایہ کار گوادر سمیت پورے پاکستان کے منصوبوں کےبارے میں بتائیں گے، تقریب میں سات علاقائی ممالک کے سفراء خصوصی طور پرشریک ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ گوادر فری زون ون میں 46 کاروباری ادارےرجسٹرہوچکے ہیں، گوادر انڈسٹریل زون میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ رہی ہے۔

تازہ ترین