• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیل کی پیداوار زیادہ کریں یا کم؟ اوپیک اجلاس ڈیڈلاک کا شکار

تیل پیدا کرنے والے ممالک کی نمائندہ تنظیم (اوپیک) کا اجلاس ڈیڈ لاک کا شکار ہونے کے باعث موخر کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی فی بیرل قیمت 77 ڈالرز سے بڑھ گئی ہے، یہ سال 2015ء کے بعد تیل کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اوپیک کا اجلاس سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان تیل کا کوٹہ بڑھانے پر ڈیڈلاک کا باعث بنا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اوپیک ممالک نے جمعے کو دسمبر تک یومیہ پیداوار 20 لاکھ ڈالر فی بیرل تک بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

دوران اجلاس یو اے ای نے آئندہ برس کے اختتام تک تیل کی پیداوار کم رکھنے کے منصوبے کی مخالفت کی بلکہ رواں سال تیل پیدا کرنے کا کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق دوران اجلاس اوپیک نے سال 2022 کے اختتام تک تیل کی پیداوار کم رکھنے کی مخالفت کردی۔

امارتی حکام نے واضح طور پر کہا ہے کہ دنیا کے کئی ممالک میں تیل کی طلب بڑھ گئی ہے، ضروریات پوری کرنے کے لیے زیادہ کوٹہ درکار ہے۔

تازہ ترین