• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ روڈ اور گرد و نواح میں گھنٹوں بجلی بندش، صارفین برہم

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ ) اڈیالہ روڈ اور گرد ونواح کے علاقوں میں آئے روز گھنٹوں بجلی کی بندش پر صارفین نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بنیادی ضرورت کی عدم دستیابی پر شکایت کیلئے دفتر میں رکھا فون ہمیشہ مصروف رہتا ہے جبکہ بل پر لکھے ایس ڈی او کے موبائل فون پر (ابھی رابطہ ممکن نہیں) کی ٹیپ چلتی رہتی ہے، ان کا کہنا ہے کہ 502فیڈر سے منسلک صارفین ناقابل بیان اذیت کا شکار ہیں، دو جولائی کو دن کے ساتھ ساتھ پوری رات بجلی کی آنکھ مچولی چلتی رہی، چار جولائی کو بھی ایسا ہی ہوا۔ گزشتہ روز صبح بارہ بجے بند ہونے والی بجلی شام پونے سات بجے آئی۔ دفتر جاکر شکایت کرنے پر یہی کہا جاتا ہے جب ایک فیڈر پر تین فیڈروں کا لوڈ ہوگا تو ایسا ہی ہوگا ۔ عملے سمیت گاڑی اور دیگر وسائل ضرورت سے کہیں کم ہیں لہذا شکایات کے ازالے کیلئے اپنی باری کا انتظار کریں۔
تازہ ترین