اسلام آباد (نیوز رپورٹر) جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر شیریں مزاری کے چیلنج کو قبول کرتے ہیں وہ مقام اور وقت کا تعین کرکے بتائیں ہم گھریلو تشدد بل کو غیر شرعی ثابت نہ کر سکے تو جو مرضی سزا تجویز کر دیں۔ قرآن و سنت میں ہر سماجی معاشرتی مسائل کا حل موجود ہے کوئی رشتہ دار یا غیر رشتہ دار کسی کے حق پر ڈاکہ نہیں ڈال سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو اور بعد ازاں جے یو پی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بل کی منظوری سے قبل اسلامی نظریاتی کونسل متحدہ علما بورڈ شرعی عدالت سے رہنمائی حاصل کی جاتی۔