• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی انصاری اور سعدیہ غفار نے صبور کو کنفیوز کردیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کو ان کے منگیتر اداکار علی انصاری اور دوست اداکارہ سعدیہ غفار نے کنفیوز کردیا۔

اداکارہ صبور علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے ڈرامے ’پری زاد‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے، جوکہ جلد نجی ٹی وی پر نشر ہونے والا ہے۔


صبور علی کے اس نئے ڈرامےکے پوسٹر پر تبصرہ کرتے ہونے ان کے منگیتر اداکار علی انصاری نے لکھا کہ ’یہ میرا شہزادہ۔‘

دوسری جانب ساتھی اداکارہ سعدیہ غفار نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’شہزادی‘ جس پر اداکارہ صبور علی کنفیوژن کا شکار ہوگئیں۔

صبور علی نے اپنے منگیتر اور ساتھی اداکارہ سعدیہ غفار کے کمنٹس کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی شہزادہ کہہ رہا ہے کوئی شہزادی، مجھے کنفیوز کردیا ہے۔‘

تازہ ترین