شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنی بڑی بیٹی فاطمہ کی طبیعت ناساز ہونے پر مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کردی۔
نور بخاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا جس میں اُنہوں نے بتایا کہ ’اُن کی بڑی بیٹی فاطمہ کی طبیعت ناساز ہے۔‘
سابقہ اداکارہ نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’براہِ کرم! میری بیٹی فاطمہ کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا کریں۔‘
اُنہوں نے اپنی بیٹی کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ شفا عطا کرے، آمین۔‘
نور بخاری کے اس پیغام پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اُن کی بیٹی کے لیے دُعا کی اور اُنہیں میسجز بھی کیے۔
مداحوں کی محبت دیکھنے کے بعد نور بخاری نے اپنے اگلے انسٹاگرام پیغام میں سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ نور بخاری کی دو بیٹیاں ہیں، اُن کی بڑی بیٹی کا نام فاطمہ ہے جبکہ چھوٹی بیٹی کا نام شربانو ہے جس کی پیدائش گزشتہ سال ہوئی تھی۔
پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری گزشتہ کئی عرصے سے اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔