• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور بخاری کی دونوں بیٹیوں کیساتھ تصویر وائرل

شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے اپنی دونوں بیٹیوں کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

نور بخاری ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان کے شمالی علاقے میں سیر سپاٹے کررہی ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز  انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائیں۔

انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی گئی تصویر میں نور بخاری اپنی دونوں بیٹیوں کے ہمراہ درخت کے ساتھ کھڑی ہیں۔


نور بخاری نے ماں بیٹی کے خوبصورت رشتے کی عکاسی کرتی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ کی رحمتیں۔‘

اُنہوں نے اس خاص نعمت کے لیے اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے ’الحمداللّہ‘ بھی لکھا۔

واضح رہے کہ نور بخاری اپنی دونوں بیٹیوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے گریز کرتی ہیں۔

پاکستان فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر نور بخاری گزشتہ کئی عرصے سے اپنے زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کررہی ہیں۔

تازہ ترین