• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: نوجوان کے گلے میں زنجیر ڈال کر تشدد

ملتان کے اندرونِ شہر میں ضمانت پر رہا ہونے والے قتل کے ملزم نے گرفتار کروانے کے شبہے میں اپنے ساتھیوں کی مدد سے ایک شخص کے گلے میں زنجیر ڈال کر تشدد کیا، ملزمان کی جانب سے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر وائرل بھی کی گئی۔

اندرون شہر کا رہائشی بابر عرف مرغی قتل کے الزام میں 1 سال قبل گرفتار ہوا تھا جو 2 ماہ قبل ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

بابر عرف مرغی نے اپنی گرفتاری کی مخبری کرنے کے شبہے میں اور گرفتاری پر ٹک ٹاک بنانے والے ایک نوجوان پر اپنے ساتھیوں کی مدد سے تشدد کیا۔

ملزمان نے نوجوان کے گلے میں زنجیر ڈال کر اسے کتے کی طرح بھونکنے پر مجبور بھی کیا، ملزمان نے اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی جو وائرل ہو گئی۔

پولیس تھانہ کپ کے مطابق ان کے علم میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہے اور نہ ہی کسی نے اپنے اوپر تشدد کی درخواست دی ہے، اگر درخواست آئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین