سن 1999میں دلیپ کمار کو پاکستان کے سب سے بڑے شہری اعزاز نشان امتیاز سے نوازا گیا تھا۔
1999میں دلیپ صاحب نے پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ ’نشان امتیاز‘ وصول کیا۔
دلیپ کمار کو نشان پاکستان سے نوازے جانے پر وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا تھا کہ ان کی پاکستان کیلئے کوئی براہِ راست خدمات نہیں ہیں۔
یہ درست ہے کہ دلیپ کمار بھارتی سپراسٹار ہیں انہوں نے پاکستان کے لیے براہ راست کوئی خدمات سرانجام نہیں دیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ وہ کروڑوں پاکستانیوں کے دلوں میں بستے ہیں۔
اس بات میں بھی کوئی دو رائے نہیں کہ دلیپ کمار پوری امت مسلمہ کے ثقافتی ہیرو ہیں ،ان کا تعلق پشاور سے رہا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ جب پاکستان نے دلیپ صاحب کے لئے ایوارڈ کا اعلان کیا تو شیوسینا کے انتہاپسندوں نے پالی ہل میں ان کے گھر کے باہر ہنگامہ کھڑا کردیا تھا۔
انتہاپسندوں نے دلیپ کمار سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ پاکستان کا ایوارڈ وصول کرنے سے انکارکریں لیکن دلیپ کمار نے ایسا نہیں کیا۔
وہ پاکستان آئے اورانہوں نے نشان امتیاز وصول کیا۔