• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلیپ کمار پر فلمائے گانوں کی مقبولیت آج بھی برقرار

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار پر فلمائے گانوں کی مقبولیت آج بھی برقرار ہے، ان کے چاہنے والوں کی ان گیتوں سے خوبصورت یادیں وابستہ ہیں۔

 دلیپ کمار کے کپڑے پہننے کا انداز، ہیراسٹائل اور مسکراہٹ برسوں یاد رہے گی، اتنے بڑے  اداکار ہونے کے باوجود ان کی شخصیت میں عاجزی نمایاں تھی۔

معین اختر کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ ہمیشہ یہی سوچتے ہیں کہ اس سے بہتر کرسکتے تھے۔

خیال رہے کہ آج صبح دلیپ کمار 98 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے، اُنہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ ممبئی کے جوہو قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

تازہ ترین