پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا پر اس وقت جہاں کچھ اداکاراؤں کے پہناوے کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہیں چند اداکاراؤں کی مکمل لباس پہننے پر تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔
گزشتہ دنوں ایک اسٹائل ایوارڈ شو منعقد کیا گیا جہاں پاکستان کی معروف اداکاؤں نے اپنے حسن کی جلوے بکھیرے، ایوارڈ شو کی چکا چوند روشنیوں میں شوبز انڈسٹری کی اداکاراؤں نے بھی خوب روشنیان بکھیریں مگر کچھ کو مغربی لباس پہننے پر شدید تنقید کا سامنا بھی رہا۔
اسٹائل ایوارڈ شو پر لباس پر چھڑنے والی بحث تھوڑا تھم گئی ہے مگر یہ تاحال ختم نہیں ہوئی ہے۔
ایسے میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مختلف اداکاراؤں کا موازنہ اُن کی ساتھی ادا کاراؤں کے ساتھ کیا جا رہا ہے کیونکہ وہ اسٹائل ایوارڈ میں مشرقی لباس پہن کر شرکت کرتی رہی ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے چند معروف اداکاراؤں کی تصویروں کا کولاج بنایا گیا ہے جس میں سینئر فلم، ٹی وی اداکارہ و میزبان ریما خان، اداکارہ اقراء عزیز ، اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکارہ سارہ خان کو دیکھا جا سکتا ہے، یہ تصاویر گزشتہ ایوارڈ شو سے لی گئی ہیں۔
کولاج میں نظر آنے والی سب ہی اداکاراؤں نے خوبصورت مشرقی لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ایوارڈ شو میں شرکت کر رہی ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مغربی لباس پہننے والی اداکاراؤں سے اپنی پوسٹس پر پوچھنا ہے کہ ’معزز خواتین، اسٹائل ایوارڈ شو میں آپ کو اِن جیسا دکھنے اور ایسا لباس پہننے سے کیا چیز روک رہی ہے۔‘