• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں شدید گرمی اور حبس، سڑکوں پر ٹریفک کم ہوگیا، محکمہ موسمیات نے صوبے میں پیر سے بدھ تک بارشوں کے نئے سلسلے کے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آج درجہ حرارت 40 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا، صوبے کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے ساتھ آندھی کا امکان ہے۔

شہر کی جاری گرمی کی لہر کے سبب شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اور بیشتر اضلاع میں آئندہ 2 دن موسم مزید گرم ہوگا ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پشاور شہر میں پیر سے بدھ تک بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

تازہ ترین