• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں سرمایہ کاری کریں، سنجرانی کا تاجروں کو مشورہ


چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ کاروبار ترقی کرے گا تو ملک کو فائدہ ہوگا، تاجر حضرات گوادر میں سرمایہ کاری کریں۔

صادق سنجرانی نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یہاں آنے کا مقصد تاجروں کے مسائل جاننا اور ان کے حل کے لئے کام کرنا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ کاروبار ترقی کرے گا، تو ملک کو فائدہ ہوگا، گوادر میں سرمایہ کاری کریں، صنعت لگائیں، زرعی شعبے پر کام کریں۔

تازہ ترین