• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی آرٹس کونسل میں میوزک اکیڈمی کے گلوکاروں سمیت مختلف بینڈز کی شاندار پرفارمنس

کراچی میں موسیقی کی ترویج کے لیے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی میوزک اکیڈمی کی جانب سے موسیقی سے بھرپور پروگرام ساﺅنڈ اسپرٹ سیکنڈ ایپی سوڈ کا انعقاد آرٹس کونسل کراچی میں کیا گیا۔

 ساﺅنڈ اسپرٹ کی دوسری قسط میں آرٹس کونسل کراچی کی میوزک اکیڈمی کے گلوکاروں کے ساتھ کراچی اور اندرونِ سندھ کے مختلف بینڈز اور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جن میں مائی ڈھائی، ایکما بینڈ، کشمیر بینڈ، جیمبروز، ہیش ٹیگ، کراچی فوک آکیسٹرا، خضروِدٹیم، ماہ نور سحر، نور لطیف، نیوٹن مشتاق اینڈ منیب، حسن آصف، عبدالرافع، ویزواجد، زین، رمشاءقریشی، سمیع امیری، شاہد رحمان، شمس العارفین، احسن باری، آفاق عدنان، انتظار حسین، مصطفی خان، ارمان رحیم اور مصطفی بلوچ شامل تھے۔

تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ، جوائنٹ سیکریٹری اسجد بخاری اور اراکین گورننگ باڈی سمیت ترکی کے قونصل جنرل تولگا اچک نے بھی شرکت کی۔

شمس العارفین کی ہدایت کاری پر مبنی ڈرم سرکل کا زبردست انعقاد کیا گیا، آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی کے ایکمابینڈ کے پہلے اوریجنل گانے”لاہوتی“ کی زبردست پرفارمنس پر شائقین جھومنے پر مجبور ہوگئے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اسپیشل پروگرامز فار میوزک آرٹس کونسل احسن بار ی نے کہا کہ ساﺅنڈ اسپرٹ صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے ثقافت کی ترویج کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی ایک جھلک ہے۔ آرٹس کونسل میوزک اکیڈمی موسیقی کے بین الاقوامی سطح کے کورس تیار کررہی ہے جو ان نوجوانوں کے لیے ہیں جو موسیقی کو اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں۔

احسن باری نے مزید کہا کہ ساﺅنڈ اسپرٹ کا بنیادی مقصد موسیقی کے چاہنے والوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، میوزیکل پروگرام میں اہلیانِ کراچی کی بڑی تعداد شریک ہوئی جو رات گئے تک فن کاروں کی زبردست پرفارمنس سے محضوظ ہوتی رہی۔

تازہ ترین