• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: 33 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

ڈیلٹا وائرس کے مریضوں کی تصدیق کے بعد راولپنڈی میں 33 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق راولپنڈی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے خدشے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا دورانیہ 10 روز پر مشتمل ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر آفس کے مطابق جن گھروں اورگلیوں میں ڈیلٹا وائرس مریض ہیں انہیں سیل کیا جائے گا۔

دوسری جانب راولپنڈی کے اڈیالہ روڈ، تلسہ چوک، ائیرپورٹ سوسائٹی، واہ کینٹ اور گلریزکالونی سیل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔

ڈپٹی کمشمنر آفس کے مطابق ٹینچ بھاٹہ، گلشن آباد، نئی آبادی اور ٹیکسلا کے علاقے بھی سیل کیے جائیں گے۔

تازہ ترین