• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نازیبا ویڈیو،تشدد کیس،چھٹا ملزم شناخت کیلئے جیل منتقل

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ،خصوصی نامہ نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ وقار گوندل نے تھانہ گولڑہ کے علاقہ میں نازیبا ویڈیو بنانے، تشدد اور بلیک میلنگ کیس میں گرفتار چھٹے ملزم کو شناخت کیلئے جیل بھیج دیا جبکہ دوسرے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں ایک روز کی توسیع کردی۔ پیر کو سماعت کے دوران پشاور سے گرفتار چھٹے ملزم محب اللہ کو منہ ڈھانپ کر عدالت پیش کیاگیا۔ا دھر پہلے سےگرفتار قیوم بٹ کو بھی جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیاگیااور پولیس کی طرف سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔۔ادھرڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے پولیس لائنزہیڈ کوارٹرکمیٹی روم میں ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطاء الرحمن اور ایس ایس پی آپریشنز سید مصطفی تنویر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گرفتارملزمان کے خلاف درج مقدمے میں بھتہ خوری،ڈکیتی اور جنسی زیادتی کوشش سمیت مزید 8دفعات کا اضافہ کر دیا گیا ہے،مقدمہ کی روشنی میں ملزمان کوسزائے موت اور عمر قید تک کی سزائیں ہو سکتی ہیں،مرکزی ملزم عثمان مرزا کے موبائل فون بر آمد کر کے فرانزک کے لئے بھجو ائے جا رہے ہیں،متاثرہ لڑکے اور لڑکی کا بیان بھی قلمبند کر لیا گیا ہے۔ اب تک مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت چھ ملزمان گرفتار ہو چکے ہیں،ان میں فرحان خان، عطاء لرحمان، عدارس بٹ، عمر بلال اور محب خان شامل ہیں، عثمان مرزا کے بھائی ابرار مرزا کی گرفتاری کے لیے بھی چھا پے مارے جا رہے ہیں۔ملزموں نے متاثرہ جوڑے سے بارہ لاکھ روپے کی جو رقم لی تھی وہ ابھی برآمد نہیں ہوئی ۔
تازہ ترین