• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اگلا سال کھیلوں کا ہوگا، ڈی جی اسپورٹس بورڈ

اگلا سال کھیلوں کا ہوگا، ڈی جی اسپورٹس بورڈ
مظہر جبلپوری انٹر اکیڈمی ہاکی کے موقع پر کھلاڑیوں کا ریاض احمد شیخ اور امتیاز شیخ کے ساتھ گروپ

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ریٹائرڈ آصف زمان نے کہا ہےکہ 30 سے زیادہ قومی فیڈریشنوں کو گرانٹ جاری کر دی گئی ہے تاکہ فیڈریشنیں ملک میں گراس روٹ کی سطح پر کھیلوں کی ترقی میں اپنا مثبت اور تعمیری کردار ادا کریں۔اگلا سال کھیلوں کا سال ہو گا اور سارے ملک میں کھیلوں کے میدان آباد کریں گے۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں نیشنل ٹریننگ اینڈ کوچنگ سنٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے باے چیت میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹوکیو اولمپکس میں جانے والے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے منتخب کیا ہے تاہم کھلاڑیوں کو اور آٓفیشلز کو اسپورٹس بورڈ نے ہر ممکن سہولت فراہم کی ہے اور ان کے تمام اخراجات پاکستان اسپورٹس بورڈ برداشت کررہا ہے۔آصف زمان نے کہا کہ کورونا وبا کی وجہ سے کھلاڑیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کھیلوں کے مقابلے بھی نہیں ہو سکے اس لئے انہوں نے آئندہ سال کو کھیلوں کے سال کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، قومی فیڈریشنوں کو بین الاقوامی کوچز کی فراہمی کا یقین بھی دلایا ہے اور اس سلسلے میں عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اگلا سال کھیلوں کا ہوگا، ڈی جی اسپورٹس بورڈ
سافٹ بال اکیڈمی کی تقریب میں ڈاکٹر فرحان عیسی، آ صف عظیم اور دیگر کا گروپ

آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کا ناک آوٹ مرحلہ مکمل ہونے پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے چئیرمین محمد توصیف صدیقی اور سیکریٹری جمیل احمد کی جانب سے ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں محمد توصیف صدیقی ، ظفر احمد ، جمیل احمد ، اعظم خان ، محمد رئیس ، ظہیرالدین ، مسرت رضا ، محمد یامین ، افضل قریشی ، عارف وحید خان ، شاہ شفیع الدین ، امجد علی ، سید شاہد علی ، نصرت اللہ ، ریحان صدیقی ، ندیم خان ، ڈاکٹر عارف حفیظ ، محمد اصغر ، فرید الدین ، شاہد نواب ، نوشاد احمد ، شکیل احمد ، خرم آغا اور حنیف ملک نے شرکت کی۔ کراچی۔ نیشنل سافٹ بال اکیڈمی کے سر پرست پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی نے کہا ہے کہ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے اشتراک سے رواں سال ستمبر میں کراچی میں پہلے بیچ سافٹ بال فیسٹیول کاانعقاد کیا جائے گا۔ 

اگلا سال کھیلوں کا ہوگا، ڈی جی اسپورٹس بورڈ
پاکستان شطرنج فیڈریشن کے نو منتخب عہدے داروں کا گروپ

نیشنل سافٹ بال اکیڈمی کے قیام کی تیسری سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں کومبیکس اسپورٹس کے سی ای او عمرسعید، این ایس اے کی چیئرپرسن تہمینہ آصف، کراچی اسپورٹس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن فرح سعید، سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سید وسیم ہاشمی،نیوپورٹس انسیٹیوٹ کی چیئرپرسن ہما بخاری سمیت کھیلوں سے وابستہ دیگر شخصیات بھی موجودتھیں اس موقع پر ڈاکٹر فرحان عیسی کاکہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے کھلاڑیوں کوساحل پر بھی ٹریننگ اور سافٹ بال کے میچز کھیلنے کے مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ مستقبل میں ہونے والے بیچ گیمزمیں پاکستان کی سافٹ بال ٹیم بھی شرکت کرسکے۔ 

اگلا سال کھیلوں کا ہوگا، ڈی جی اسپورٹس بورڈ
اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ مشعل نعیم اور شاہدہ پروین کیانی عبد الناصر باسکٹ بال کے اختتام پر انعامات تقسیم کرتے ہوئے

عیسی لیب انٹراسکول سافٹ بال چیمپئین شپ کاانعقاد کیا جائے گا ،الصغیر ہاکی کلب کے زیر اہتمام منعقدہ مظہر جبلپوری انٹرا اکیڈمی ہاکی لیگ میں مزید تین میچوں کا فیصلہ ہوگیا، تبسم پینتھرز اور شعیب لائنز نے اپنے میچز جیت لئے صابر ٹائیگرز کا امتیاز ڈولفنز سے مقابلہ برابر ہوگیا، ضلع وسطیٰ کراچی کے اسسٹنٹ کمشنر ریاض احمد شیخ مہمان خصوصی تھے ، باؤنس کلب ڈسٹرکٹ ایسٹ پہلا آل کراچی عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹور نامنٹ کی چمپئن بن گئی، باؤنس کلب نے عسکری الفاذ کلب کو مات دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا،اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ مشعل نعیم نے پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی کے ہمراہ فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ونر اور رنر آپ ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

اگلا سال کھیلوں کا ہوگا، ڈی جی اسپورٹس بورڈ
پروفیسراعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اعزاز میں عشائیے کا گروپ

اس موقع پر شمسی اکیڈمی کے چیئر مین خالد جمیل شمسی، کراچی ایسوسی باسکٹ بال ایشن کے صدر غلام محمد خان،معروف ٹی وی آرٹسٹ بے نظیر بلوچ اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں،انٹر نیشنل ہاکی کھلاڑی محمد علی خان نے پنجاب اور سندھ حکومتوں کی جانب سے ہاکی اولمپئین نوید عالم کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کو چاہیے کہ کھلاڑیوں کیلیے ویلفئیر فنڈ قائم کرے تاکہ ہمیں ادھر ادھر نہ دیکھنا پڑے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ سے الحاق شدہ پاکستان شطرنج فیڈریشن کے اگلے چار سال کی مدت کے لئے انتخابات اتوار کو اسلام آباد میں ہوئے جس میں ایشین شطرنج فیڈریشن کے آبزرور بھی موجود تھے، فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق نئے انتخابات میں سابق سینیٹر میاں محمد عتیق صدر محمد ناصر سکریٹری، ایاز میمن سنیئر نائب صدر منتخب ہوئے، جوائنٹ سکریٹری ایوب ناطق، نائب صدر کے لئےسعدیہ قریشی، امتیاز، اور امداد اورانفار میشن سکریٹری کے لئے ظفر علی کا انتخاب کیا گیا، دوسری جانب شطرنج کی عالمی تنظیم نے اپنی ویب سائٹ سے پاکستان شطرنج فیڈریشن کے انتخابات نہ ہونے کی وجہ سے عہدے داروں کے نام ہٹا دئیے تھے،تاہم نئے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ انتخابات کے بعد فیڈے سے رابطہ کیا جائے گا، ہم نے عہدے داروں کے نام فیڈے کو ای میل کردئیے ہیں۔ ( نصر اقبال)

تازہ ترین
تازہ ترین