• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابتک 39 لاکھ 42 ہزار 291 افراد کی ویکسینیشن مکمل

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ ملک میں اب تک 39 لاکھ 42 ہزار 291 افراد کی کورونا وائرس مکمل ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے حوالے سے جاری کیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 لاکھ 4 ہزار 581 افراد کی مکمل ویکسی نیشن کر دی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 41 ہزار 697 افراد کی جزوی ویکسی نیشن کی گئی، ملک میں اب تک 1 کروڑ 59 لاکھ 41 ہزار 609 افراد کی جزوی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کُل 4 لاکھ 46 ہزار 278 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 98 لاکھ 83 ہزار 900 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، ملک میں کورونا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ جاری ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 590 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 21 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 732 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 63 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 618 ہو گئی جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 76 ہزار 867 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 39 ہزار 644 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 181 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 14 ہزار 605 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار 790 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 51 لاکھ 52 ہزار 403 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

تازہ ترین