• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رابعہ انعم نے بیٹے کی تصویریں شیئر کر دیں

پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ، نیوز چینل جیو نیوز کی معروف اینکر پرسن اور میزبان رابعہ انعم نے اپنے بیٹے کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

رابعہ انعم کے ہاں رواں ماہ کے آغاز میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کی تصویریں رابعہ انعم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں اور ساتھ میں اپنے چاہنے والوں کو اپنے بیٹے کا نام بھی بتایا ہے۔


رابعہ انعم کی ایک تصویر میں اُن کے شوہر کوبھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں اپنے ننھے بیٹے کا نام ’محمد سالار عبید‘ لکھا ہے۔


رابعہ انعم کی جانب سے اپنے بیٹے  کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’نیند کھونے کی میری سب سے پسندیدہ وجہ۔‘


تازہ ترین