• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنگ روڈ اسکینڈل:سابق کمشنر راولپنڈی اور سابق لینڈ ایکوائر کمشنر گرفتار

محکمہ اینٹی کرپشن نے راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود اور سابق لینڈ ایکوائر کمشنر وسیم تابش کو گرفتار کرلیا ۔

لاہور میں ڈی جی اینٹی کرپشن نفیس گوہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ محمد محمود کا راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں اہم کردار ہے، ان پر رنگ روڈ کی لمبائی بڑھانے اور نقشے میں تبدیلی کے الزامات ہیں۔

نفیس گوہر کا کہنا تھا کہ سابق کمشنر راولپنڈی نے منظوری لیے بغیر 2 ارب 60 کروڑ خرچ کیے ، اراضی واجبات کی ادائیگی میں بھی کرپشن کی گئی۔

ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ سابق کمشنر راولپنڈی کے بے نامی اثاثہ جات کی انکوائری جاری ہے، وسیم تابش نے کرپشن کے بعد کروڑوں روپے کی جائیداد خریدی، زلفی بخاری غلام سرور، توقیر شاہ کے تعلق پر بھی تفتیش جاری ہے۔

گوہر نفیس کا کہناتھاکہ بیوروکریسی اور پراپرٹی مافیا کا گٹھ جوڑ سامنے آیا ہے، ہاؤسنگ سوسائٹیز کی لوٹ مار کا معاملہ نیب کو بھیجوا رہے ہیں، سابق کمشنر راولپنڈی نے وزیر اعظم کو غلط تفصیلات فراہم کیں۔

تازہ ترین