• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاطف اسلم اور سجل علی کی میوزک ویڈیو کا ٹیزر کب ریلیز ہوگا؟

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے اپنی نئی میوزک ویڈیو ’رفتہ رفتہ‘ کے ٹیزر کی ریلیز کی تاریخ کے بارے میں سوشل میڈیا پر بتادیا ہے۔

گلوکار عاطف اسلم کی اس میوزک ویڈیو میں پاکستان کی ہر دلعزیز اداکارہ سجل علی بھی اپنی خوبصورتی کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

عاطف اسلم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اپنی نئی میوزک ویڈیو ’رفتہ رفتہ‘ کے پوسٹر کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی ہے۔


عاطف اسلم نے یہ ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے ان کی اس نئی میوزک ویڈیو کا ٹیزر 16 جولائی کو ریلیز کیا جائے گا۔

میوزک ویڈیو کے اس پوسٹر ویڈیو کلپ کو اداکارہ سجل علی نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔


ترون چوہدری اور عمر احمد کی پروڈیوس کردہ اس میوزک ویڈیو کے ہدایاتکار حسام بلوچ ہیں جبکہ میوزک اور بول مشہور پنجابی سنگر راج رنجودھ نے لکھے ہیں۔ یہ میوزک ویڈیو، تارش میوزک کے بینر تلے ریلیز ہورہی ہے۔

گلوکار عاطف اسلم اور اداکارہ سجل علی کے مداحوں کو اس نئی میوزک ویڈیو کا بے چینی سے انتظار ہے ۔

تازہ ترین