• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: چوتھی کورونا لہر، شرح 6 فیصد سے متجاوز

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے اوپر چلی گئی۔

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں اضافہ جاری ہے، ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 327 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 31 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 956 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 17 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 720 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 83 ہزار 719 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 43 ہزار 670 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 388 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 17 ہزار 329 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 690 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 52 لاکھ 86 ہزار 475 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 83 ہزار 655 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 16 لاکھ 60 ہزار 650 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 52 ہزار 472 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 5 ہزار 672 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 49 ہزار 475 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 10 ہزار 856 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 960 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 377 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 84 ہزار 266 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 787 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 28 ہزار 704 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 318 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 21 ہزار 632 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 597 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 7 ہزار 210 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 113 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین