دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 لاکھ 31 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 6 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 97 لاکھ 50 ہزار 213 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 40 لاکھ 83 ہزار 260 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 25 لاکھ 742 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 79 ہزار 324 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 17 کروڑ 31 لاکھ 66 ہزار 211 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 24 ہزار 214 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 48 لاکھ 87 ہزار 155 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 49 لاکھ 21 ہزار 28 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 4 ہزار 762 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 93 لاکھ 41 ہزار 913 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 12 ہزار 563 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 10 لاکھ 26 ہزار 829 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 39 ہزار 50 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 92 لاکھ 62 ہزار 518 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 46 ہزار 69 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 58 لاکھ 82 ہزار 295 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 11 ہزار 429 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 58 لاکھ 33 ہزار 341 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 50 ہزار 415 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 55 لاکھ 7 ہزار 455 ہو چکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 593 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 52 لاکھ 81 ہزار 98 ہو چکی ہے۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 695 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 47 لاکھ 19 ہزار 952 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 14 ہزار 833 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 45 لاکھ 83 ہزار 442 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اٹلی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 840 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 78 ہزار 319 ہو گئے۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 45 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 35 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 6 ہزار 125 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 102 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 92 ہزار 183 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 فیصد سے اوپر چلی گئی۔
سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں ایک بار پھر کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں اضافہ جاری ہے، ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 327 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 31 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 956 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 17 فیصد ہو گئی۔
ملک بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 22 ہزار 720 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ کُل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 83 ہزار 719 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 43 ہزار 670 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 388 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کُل 9 لاکھ 17 ہزار 329 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 37 ہزار 690 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 52 لاکھ 86 ہزار 475 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 لاکھ 83 ہزار 655 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 16 لاکھ 60 ہزار 650 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔