نوجوان مڈل آرڈر بیٹسمین اعظم خان نے اپنے ڈیبیو میچ میں مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
گرین شرٹس کے نوجوان بیٹسمین اعظم خان آج انگلینڈ کے خلاف اپنا پہلا انٹر نیشنل ٹی 20 میچ کھیلیں گے۔
انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ میں بہت خوش ہوں اور مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اتروں گا۔
مڈل آرڈ بیٹسمین جو سابق کپتان معین خان کے فرزند ہیں، نے کہا کہ پاکستان کے لیے پہلی مرتبہ میدان میں اترنا ہمیشہ یادگار رہے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ میرے والد نے 15 سال پاکستان کی نمائندگی کی، ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کروں گا۔
اعظم خان نے مزید کہا کہ والد نے جو کچھ سکھایا ہے، اس پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔