• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے لیے کھیلنے والی باپ بیٹوں کی 5 جوڑیاں

معین خان اور اعظم خان پاکستان کی نمائندگی کرنے والے باپ بیٹوں کی پانچویں جوڑی بن گئے ہیں۔

اعظم خان جو آج انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، انہیں میچ سے قبل سابق کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹیم کی کیپ دی۔

اس طرح وہ پاکستان کی نمائندگی کرنے والے باپ بیٹے کی جوڑیوں کی فہرست کا حصہ بن گئے۔

اعظم خان اور معین خان سے پہلے چار باپ بیٹے ایسے ہیں جو گرین کیپ کے لیے اپنی خدمات فراہم کرچکے ہیں۔

نذر محمد اور اُن کے صاحبزادے مدثر نذر، حنیف محمد اور ان کے بیٹے شعیب محمد بھی اس فہرست کا حصہ ہیں۔

ماجد خان اور ان کے لخت جگر بازید خان اور مایہ ناز اسپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قدر بھی پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

تازہ ترین